- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
پاکستان ٹی20 کی اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، انگلش کرکٹر
کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ میلان نے کہا ہے کہ پاکستانی ہمیشہ کھلے دل سے ہمارا استقبال کرتے ہیں، پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں ڈیوڈ میلان نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں پاکستان اچھی اور مضبوط ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، مجھے پی ایس ایل کھیلنے سے فائدہ ہوا جس کا تجربہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں، امید ہے پاکستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے میرے کیریئر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ مجھے پی ایس ایل میں کھیل کر بہت تجربہ حاصل ہوا، سپرلیگ دوسری لیگز سے مختلف ہے۔
مزید پڑھیں: میری نظر کپتانی پر نہیں بلکہ اپنے کھیل پر ہے، شان مسعود
ڈیوڈ میلان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز دلچسپ رہے گی، جوز بٹلر کی میچز میں عدم شرکت سے کمی محسوس ہوگی مگر امید ہے کہ معین علی اچھے انداز میں ہماری قیادت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دوبارہ آنا ایک بہت اچھا تجربہ ہے، پاکستانی لوگ ہمیشہ کھلے دل سے ہمارا استقبال کرتے ہیں، پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں اور یہ خوش آئند ہے کہ اب پاکستان میں مسلسل ٹیمیں آرہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔