وزیر اعظم نئے آرمی چیف کی تقرری نوازشریف کے مشورے سے کریں گے خرم دستگیر

نوازشریف کی زیر صدارت پیر کو لندن میں اجلاس ہوگا، آرمی چیف کی تعیناتی اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوگی


ویب ڈیسک September 17, 2022
فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے توانائی اور مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نئے آرمی چیف کی تقرری نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ جو جتنی مرضی ملاقاتیں کرلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے اور وہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد ہی نومبر میں تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت اور نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں پیر کو مسلم لیگ ن کے قائد کی زیر صدارت اہم جلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، وزیر دفاع

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، خواجہ آصف، اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزرا اور لیگی رہنما شریک ہوں گے۔

اس اہم بیٹھک میں پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور نومبر میں ہونے والی اہم تعیناتی پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورت حال پر اہم ترین ملاقات کریں گے۔



دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں پاکستان کے اہم معاملات میں ہونے والے ممکنہ فیصلوں کو ہر پاکستانی کی توہین قرار دیا ہے اور عام انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی۔

مزید پڑھیں: حکومت انتخابات کی تاریخ دے تو بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث شخص کے ہاتھوں فیصلے اداروں کی توہین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں