رمیز راجا نے بھارتی صحافی سے الجھنے کی وجہ بتادی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 18 ستمبر 2022
یہ بھڑکانے والی باتیں ہوتی ہیں، بہرحال وہ ایک واقعہ تھا جو ہوگیا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

یہ بھڑکانے والی باتیں ہوتی ہیں، بہرحال وہ ایک واقعہ تھا جو ہوگیا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی صحافی سے الجھنے کی وجہ بیان کردی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجہ نے کہا کہ مذکورہ صحافی کا سوال ٹھیک نہیں تھا، فائنل میں شکست پر پوری پاکستانی قوم ناراض ہیں، میں یہ پوچھتا ہوں کہ اسے کیسے معلوم ہوا کہ سب لوگ اس ٹیم سے خوش نہیں ہیں؟ یہ بھڑکانے والی باتیں ہوتی ہیں، بہرحال وہ ایک واقعہ تھا جو ہوگیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ صحافی نے رمیز سے سوال کیا تھا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوس تمام پاکستانی شائقین کو وہ کیا پیغام دینا چاہیں گے جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ بھارتی صحافی کے سوال پرآگ بگولہ ہوگئے

رمیز راجا نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو بھارت کے ہیں،آپ لوگ تو پاکستان کی شکست پر بہت خوش ہوں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔