اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور کی انوکھی منطق

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہے، ترجمان


ویب ڈیسک September 18, 2022
فوٹو فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا جواز قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا گیا جس پر ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے انوکھی منطق پیش کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے اور برانڈڈ اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کچھ برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور نے کہا کہ یہ اضافہ برانڈڈ کمپنیوں کی طرف سے ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کو سامان سپلائی کرنے والے مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل برانڈڈ کمپنیوں نے مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سات ماہ سے مستحکم رکھی گئی تھی اور اب بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں