مولانا فضل الرحمن کا ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان

عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن


ویب ڈیسک September 20, 2022
سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق سندھ حکومت سے بات کریں گے، مولانا فضل الرحمن:فوٹو:فائل

مولانا فضل الرحمن نے ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون قرآن اور سنت سے متصادم اورقابل مذمت ہے۔ اس میں ترامیم پیش کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان ہوتا کون ہے کہ حکومت کو کہے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا عمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ ابھی تک کئی علاقوں میں پانی جمع ہے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق سندھ حکومت سے بات کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں