کراچی، بزرگ شہری بھی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرنے لگے

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل

 کراچی: شہر قائد میں بزرگ شہری بھی نوجوان مسلح ملزمان کے ساتھ ملکر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرنے لگے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں موٹرسائیکل سواربزرگ اورنوجوان مسلح ملزم اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک شہری گلی میں بیٹھ کر موبائل فون پرکسی سے بات کررہا ہوتا ہے اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار بزرگ سمیت2 ملزمان رکشی کے پاس آ کررکھتے ہیں بزرگ موٹرسائیکل پر ہی بیٹھا رہتا ہے جبکہ ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترکے شہری کے پاس جاتا ہے اوراسلحہ کے زورپرشہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتا ہے۔

فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں آسانی سے شناخت اور گرفتار کیا جا سکتا ہے تاہم اب تک پولیس ملزمان کو گرفتار کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بی ایریا ڈاکوؤں سپر مارکیٹ میں لوٹ مار کرکے فرار ہو گئےواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ قمیض شلوار میں ملبوس دو ملزمان سپر مارکیٹ داخل ہوتے ہیں اور ایک ملزم سپرمارکیٹ کے دروازے پر کھڑا ہو کرپہرا دینے لگتا ہے جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر پہلے کیش کاؤنٹرکی سے رقم اور خریداروں سے لوٹ مار کر کے موبائل فون اور نقدی چھین لیتا ہے۔

مسلح ملزمان کی جانب سے سپرمارکیٹ میں واردات منگل کی شام 7 بجے کے بعد کی گئی ہے فوٹیج میں واردات کرنے والے ملزمان کے چہرے بہت واضح ہیں جنہیں با آسانی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔