توقیر صادق اڈیالہ جیل سے رہا رشتے داروں نے استقبال کیا خصوصی گاڑی میں گھر لے جایا گیا

توقیر صادق کے خلاف مبینہ طورپر82 ارب روپے کی کرپشن، خوردبردکے الزام میں نیب نے مقدمہ درج کیاتھا


Numainda Express March 20, 2014
توقیر صادق کے خلاف مبینہ طورپر82 ارب روپے کی کرپشن، خوردبردکے الزام میں نیب نے مقدمہ درج کیاتھا۔ فوٹو ایکسپریس / فائل

سابق چیئرمین اوگراتوقیرصادق کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے بدھ کی شام رہاکردیاگیا۔

جیل کے باہرانکے رشتہیداروں نے انکااستقبال کیااورانہیں خصوصی گاڑی میں گھرلے جایاگیا۔ توقیرصادق کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے حکم پرمبینہ طورپر82 ارب روپے کی کرپشن، خوردبردکے الزام میں نیب نے مقدمہ درج کیاتھاجس کے بعد وہ فرارہوکربیرون ملک چلے گئے تھے۔