بل گیٹس فاؤنڈیشن کا صحت وترقی میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلیے 1 ارب 27 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

شنہوا  ہفتہ 24 ستمبر 2022
یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

نیویارک: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے خاص طور پر 2030 تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلیے 91 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔