کورونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، 67 نئے کیسز کا اندراج

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 791  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے   (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 791 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  متاثر ایک اور شخص انتقال کرگیا۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کورونا وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا جب کہ ملک میں 75 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 791  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  جن میں سے 67 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 75 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز کی مناسبت سے معمولی کم ہوکر 0.40  فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔