لاہور میں دوارن میچ ہارٹ اٹیک سے کرکٹر چل بسا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 25 ستمبر 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: جوبلی ٹاؤن کے علاقے میں واقع کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران ایک کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔

کوآپریٹ ویٹرن لیگ کے میچ میں 46 سالہ عثمان شنواری میدان میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عثمان شنواری کی اتوار کو تدفین کر دی گئی، کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔