یکم ربیع الاول بدھ اور عید میلاد النبیؐ 9 اکتوبر کو ہوگی

ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی


ویب ڈیسک September 26, 2022
(فوٹو:فائل)

ملک بھر میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے اب یکم ربیع الاول بدھ کو اور 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، اب یکم ربیع الاول بدھ 28 ستمبر کو ہوگی جب کہ بارہ ربیع الاول جشن میلاد النبیؐ 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کی چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی

قبل ازیں رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا تھا کہ نیا چاند 26 ستمبر 2022ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو چُکا ہے۔ بروز پیر 29 صفر المظفر 26 ستمبر 2022ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی جبکہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 30 منٹوں سے بھی کم ہوگا۔

کونسل کے مطابق پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی کھلی آنکھ تو دور کی بات ٹیلی اسکوپ سے بھی رویتِ ہلال کا کوئی امکان نہیں لہٰذا 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہو گی۔ اس طرح 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں