امام الحق والد کی سرجری کے باعث کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ

اسپورٹس رپورٹر  پير 26 ستمبر 2022
امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا:فوٹو:فائل

امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق والد کی طبیعت خراب ہونے پر کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق والد کی طبیعت خرابی کے باعث کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے امام الحق کینٹربری کے خلاف میچ کے لئے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک  ہوا تھا اور آج لاہور کے مقامی اسپتال میں ان کی سرجری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔