شاہین اور فخر ٹی20 ورلڈ کپ کیلیے 15 اکتوبر کو ٹیم کا حصہ بن جائیں گے

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لندن: انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپنر فخر زمان کے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کا امکانات روشن ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان آئی سی سی ٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، عمر رشید بدھ کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔

عمر رشید شاہین آفریدی اور فخر زمان کے لندن میں جاری ری ہیپ پروگرام میں اُن کی مدد کریں گے جس کے بعد دونوں کرکٹرز اکتوبر میں قومی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ اوپنر فخر زمان ایشیاکپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے آرام کروایا گییا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔