کیلیفورنیا میں قدرتی گیس کی بھٹیوں اور ہیٹرز کا استعمال ختم کرنے کی تیاریاں

کیلیفورنیا ایئر ریسورسز بورڈ(CARB) کی پیش کردہ تجویز کا مقصد ریاست میں نائٹروجن آکسائیڈ کی آلودگی سے نمٹنا ہے


ویب ڈیسک September 28, 2022
(فوٹو: فائل)

امریکی ریاست کیلیفورنیا 2030 تک قدرتی گیس کی بھٹیوں اور ہیٹرز کا استعمال ختم کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ آلودگی سے لڑنے کے لیے اس قسم کا قدم اٹھانے والی یہ امریکا کی پہلی ریاست ہے۔

امریکی ریاست کی جانب سے منظور کی گئی کیلیفورنیا ایئر ریسورسز بورڈ(CARB) کی پیش کردہ تجویز کا مقصد ریاست میں نائٹروجن آکسائیڈ کی آلودگی سے نمٹنا ہے۔

تاہم، منصوبے کے اطلاق کی لاگت 96.2 ارب ڈالرز ہوگی اور اس مد میں برقی آلات کے لیے ادائیگی نئے گھر مالکان کو کرنی ہوگی۔

یہ رپورٹ کیلیفورنیا کی جانب سے ایندھن سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی فروخت پر عائد کی جانے والی پابندی کے بعد سامنے آئی ہے۔

کارب چیئر لیانے رینڈولف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جہاں یہ لائحہ عمل کیلیفورنیا کے تمام افراد کے لیے ہوا کو صاف کرے گا وہیں یہ کئی کم آمدنی والے اور محروم کمیونیٹیز، جن کو فضائی آلودگی کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، میں آلودگی کے اخراج کو کم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اوزون معیار کو حقیقی طور پر پانے کے لیے کیلیفورنیا کو وفاق کی جانب سے لیے جانے والے مزید ایکشن کی ضرورت ہے تاکہ وفاق کے زیر اختیار ذرائع سے پھیلنے والی ڈیزل کی آلودگی کو صاف کیا جاسکے۔ ان ذرائع میں لوکوموٹِوز، سمندری جہاز اور ہوائی جہاز شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کیلیفورنیا کے لوگوں کو وفاقی حکومت کی مدد کے بغیر صاف ہوا مہیا نہیں کی کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں