بٹ خیلہ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

فائرنگ کا مقدمہ لیویز پوسٹ قلنگی میں درج ہوگیا، تاہم ملزمان تاحال مفرور ہیں


ویب ڈیسک September 28, 2022
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم وجوہات کی بناء تین افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مٹکنی طوطہ کان کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی، جہاں مقتولین کی شناخت اختر علی سکنہ پیران، شاہ مراد سکنہ مٹکنی اور انس خان سکنہ طوطہ کان کے نام سے ہوئی ہے۔

لیوی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ لیویز پوسٹ قلنگی میں درج میں ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تفتیش جاری شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں