سچا دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چین کا پاکستان کو پیغام

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
چین کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، چینی سفارتخانہ:فوٹو:سوشل میڈیا

چین کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، چینی سفارتخانہ:فوٹو:سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے پاکستان کے ساتھ خیرسگالی اور یکجہتی کے اظہار کے لئے بیان جاری کردیا۔

چینی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سچا دوست وہ ہوتا ہے جو مصیبت میں کام آتا ہے۔چینی حکومت، فوج اور دیگرادارے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔ چینی عوام، چینی ریڈکراس اور کمپنیاں پاکستان کی مدد اورتعاون میں سرگرم ہیں۔

بیان میں مزید  کہا گیا ہےکہ چین کے ہر شعبے سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشکل وقت میں چین پوری طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ  سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی۔ چینی حکومت نے 400 ملین،چینی فوج نے 100 ملین جبکہ چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانےنے 17 ملین امداد دی۔ اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین امداد دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔