- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
کائنات امتیاز کی والدہ سلیمہ کا بطور انٹرنیشنل امپائر ڈیبیو
سلہٹ: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کے ساتھ ان کی والدہ سلیمہ امتیاز بطور امپائر شریک ہیں۔
سلیمہ امتیاز نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کی صورت میں پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں ذمہ داری بھی نبھائی، اس سے قبل وہ خواتین کے ایک مقامی ٹورنامنٹ میں بھی امپائرنگ کا فریضہ انجام دے چکی ہیں۔
کائنات امتیاز کا اس حوالے سے ٹویٹر پر کہنا تھا کہ میری والدہ ایشیا کپ میں بطور امپائر شریک ہیں، انھوں نے جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر بہت زیادہ فخر ہے، پاکستان کی نمائندگی ان کا خواب تھا، ایک طویل انتظار کے بعد اب وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کو بھی اس اہم موقع پر بہت زیادہ مبارک ہو، جنھوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا، ہمیں ہمت دی اور کبھی ہارنے نہیں دیا، وہ ہمارے بہترین ناقد بھی رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔