تقریباً 100 فی صد سورج کی روشنی منعکس کرنے والا سفید رنگ

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2022
یہ پینٹ 97.9 فی صد سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

یہ پینٹ 97.9 فی صد سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

اِنڈیانا: سائنس دانوں نے ایک ایسا سفید رنگ تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی کا بڑا حصہ منعکس کردیتا ہے۔

امریکی ریاست انڈیانا کی پرڈو یونیورسٹی میں بنائے جانے والی انتہائی سفید رنگ کی 0.005 انچ موٹی تہہ سورج کی 97.9 فی صد روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فی الوقت مارکیٹ موجود پینٹ صرف گرمائش کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو سورج کی روشنی کا 80 سے 90 فی صد حصہ منعکس کرتے ہیں۔

محققین نے اس پینٹ کا ابتدائی ورژن بھی بنایا تھا جس کو گزشتہ برس پیش کیا گیااور وہ اس سال کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے جریدے میں شمار کیا گیا تھا۔ یہ نیا ورژن گزشتہ ورژن کی نسبت زیادہ پتلا اور ہلکا ہے۔

2021 کے ورژن کے پینٹ سے سورج کی 98.1 فی صد روشنی منعکس کرنے کے لیے پینٹ کی 0.015 انچز موٹی تہہ لگانے کی ضرورت ہوتی تھی جس سے بیرونی سطح کا درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس سے زیادہ کم ہوجاتا تھا۔لیکن نیا پینٹ سورج کی روشنی منعکس کرنے کی وہی شرح 0.005 انچ کی تہہ سے کرسکتا ہے۔

یہ نیا ورژن اتنا پتلا ہے کہ اس کو ٹرینوں، جہازوں اور گاڑیوں جیسی  وہیکلز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔