ڈنگی سے ایک اور ہلاکت مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی

 اکتوبر میں کیسز کی تعداد3521 جبکہ رواں سال 13675 ہوگئی ہے


Staff Reporter October 12, 2022
 اکتوبر میں کیسز کی تعداد3521 جبکہ رواں سال 13675 ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی میں ڈنگی وائرس سے ایک اور ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈنگی سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ضلع وسطی سے ایک ہلاکت اور 277 مزید ڈنگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد سے66، جامشورو سے2،ٹنڈو الہہیار سے 1 جبکہ ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ سے بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

سندھ سے مجموعی طور چوبیس گھنٹوں میں 376کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اکتوبر میں کیسز کی تعداد3521 جبکہ رواں سال 13675 ہوگئی ہے، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔