لاہور؛ جائیداد کے تنازع پر چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اکتوبر 2022
ملزم نے پہلے فائرنگ کرکے زخمی کیا، پھر کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا (فوٹو فائل)

ملزم نے پہلے فائرنگ کرکے زخمی کیا، پھر کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا (فوٹو فائل)

 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے تھانہ برکی کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے اپنے بھتیجے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چچا بھتیجے کے مابین جائیداد کا تنازع تھا، جس پر ملزم ریاست عرف راشو نے پہلے فائرنگ کرکے جنید کو زخمی کیا، بعد میں بھتیجے کو زخمی حالت میں کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی جنید کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔  مقتول نے والد نے الزام عائد کیا کہ جنید کے چچا ریاست، حسن اور ان کے ساتھیوں نے جنید پر حملہ کرکے قتل کیا ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد ملزم ریاست فرار ہوگیا جب کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس کے مطابق حملے میں ریاست اور سجاول زخمی ہو گئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔