- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
- سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کرنیوالوں کو انعام دیگی
- دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
- ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
- حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج
یونس خان اور عبدالحفیظ کاردار پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

دونوں شخصیات ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے افق پردمکتے ستاروں کی مانند رہیں گے، رمیز راجہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)
لاہور: ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹر یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہال آف فیم شامل کرلیا۔
پی سی بی کی جانب سے اس سے قبل فضل محمود، عبدالقادر، حنیف محمود ظہیر عباس جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا جاچکا ہے۔
عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان ووٹنگ کے ایک شفاف عمل کے بعد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنے ہیں۔ ووٹنگ کا یہ پینل جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، ثناء میر، عروج ممتاز، عالیہ رشید، ڈاکٹر نعمان نیاز، رشید شکور، قمر احمد اور وحید خان پر مشتمل تھا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہال آف فیم کا مقصد اپنے رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے، عبدالحفیظ کاردار نے پاکستان کو کرکٹ کا خواب دکھایا تھا اور یونس خان وہ کھلاڑی تھے کہ جنہوں نے ہمیشہ سخت محنت کو اپنا شعار بنایا اور تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے لیے لاجواب کامیابیاں سمیٹیں۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نے موجودہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کا اہل قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے افق پردمکتے ستاروں کی مانند رہیں گے۔
سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ہال آف فیم میں شمولیت پر انہیں فخر ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں پہلے سے شامل عظیم کھلاڑیوں کی اس فہرست میں آنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کی ہائی پروفائل کرکٹ کمیٹی خاموشی سے ختم
یونس خان نے کہا کہ کامیابی کبھی بھی کسی ایک فرد کی بدولت نہیں ملتی بلکہ یہ اس سے جڑے ہر فرد اور اسٹیک ہولڈر کی محنت کا ثمر ہوتی ہے، لہٰذا وہ اس موقع پر اپنے اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں، کپتانوں اور اسپورٹ اسٹاف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے انہیں عزت کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہمیشہ رہے گا کہ وہ اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کا دوسرا حصہ اپنے ملک میں نہیں کھیل سکے تاہم اس کے باوجود پاکستان کرکٹ کے فینز اور ان کے مداحوں نے انہیں ہمیشہ بے پناہ عزت سے نوازا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔