چنیوٹ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 6 افراد کی مبینہ زیادتی، حالت تشویشناک

ویب ڈیسک  پير 17 اکتوبر 2022
بچی خون میں لت پت اسپتال میں تڑپ رہی ہے، والد (فوٹو فائل)

بچی خون میں لت پت اسپتال میں تڑپ رہی ہے، والد (فوٹو فائل)

چنیوٹ: 8 سالہ بچی کے ساتھ 6 افراد کی مبینہ زیادتی  کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد 8 سالہ جگنی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بچی کے والد رمضان نے بتایا کہ 6 افراد اس کی بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔ خون میں لت پت بچی اسپتال میں تڑپ رہی ہے۔ میں غریب ہوں، مجھے انصاف دلایا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دریں اثنا چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد  نے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو علاج معالجہ سمیت مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان سخت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔