معروف بھارتی گلوکار کے بعد ایک اور گلوکار دورانِ کنسرٹ چل بسا

کچھ ماہ قبل بھارتی معروف گلوکار کے کے بھی کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گئے تھے


ویب ڈیسک October 18, 2022
(فائل فوٹو)

بھارت کے مشہور آنجہانی گلوکار 'کے کے' کے بعد کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والا گلوکار بھی دورانِ کنسرٹ دم توڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار میکا بین پیرس میں جاری کنسرٹ کے دوران چل بسے۔

میکا بین پیرس میں کنسرٹ کیلئے موجود تھے جہاں کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گلوکار کی موت ہوئی۔

Haitian musician Mikaben (born Michael Benjamin) plays guitar as he performs (as a special guest with Emeline Michel & her band) during the World Music Institute's 'Eritaj' ('Heritage') concert, in celebration of Haitian Heritage Month, at Symphony Space, New York, New York, May 25, 2019.

کنسرٹ ہال کی انتظامیہ کی جانب سے میکا بین کی موت کے بعد ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل بھارتی معروف گلوکار کرشناکمار کناتھ عروف کے کے بھی کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔







View this post on Instagram


A post shared by Mikaben (@mikaben509)




مقبول خبریں