ویمنز ورلڈ ٹی 20 ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 9 رنز سے زیر کرلیا

سری لنکا نے بھارت کے ہوش اڑادیے، سنسنی خیز مقابلہ 22رنز سے اپنے نام کرلیا


Sports Desk March 25, 2014
سری لنکا نے بھارت کے ہوش اڑادیے، سنسنی خیز مقابلہ 22رنز سے اپنے نام کرلیا۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

لاہور: ویمنز ورلڈ ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 9رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم کی پیسر دیندرا ڈوٹن نے 12رنز کے عوض4 شکار کرکے میچ کی بہترین پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اسٹیفنی ٹیلر کے 45رنز بھی نمایاں رہے، سری لنکن ٹیم نے بھارتی سائیڈ کے ہوش اڑادیے، 129 کا ہدف پانے والی بھارتی ٹیم 106رنز جوڑ پائی، سری لنکا 22رنز سے کامیاب رہا۔تفصیلات کے مطابق گروپ 'بی ' کے ابتدائی مقابلوں میں انگلینڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا، فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر 133رنز اسکور بورڈ پر سجائے، کیسیا نائٹ اور سارہ ٹیلر کے درمیان پہلی وکٹ کیلیے 87 کی شراکت نے ٹیم کے بڑے ٹوٹل کی راہ ہموار کی، اسٹیفنی ٹیلر نے 45 گیندوں پر 56رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 3چوکے اور2 سکسر شامل رہے، کیسیا نے 43رنز بنانے کیلیے 42 گیندیں مستعار لیں، انھوں نے بھی 3 بائونڈریز اور 2 بلند و بالا شاٹس کھیلے۔

میریسا ایگیولیرا 11رنز بناکر انفرادی اسکورکو دہرے ہندسے میں پہنچانے والی تیسری ویسٹ انڈین بیٹسویمن ثابت ہوئیں، نٹالی اسکائیور نے 3 اوراینیا شربھوسلے نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، انگلش ٹیم جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 124رنز بناپائی، اوپنروکپتان شارلوٹ ایڈورڈز نے سب سے زیادہ 44 رنزاسکورکیے، سارہ ٹیلر17رنز بناکر نمایاں رہیں،رائٹ آرم میڈیم پیسر دیندرا ڈوٹن نے 12رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں، انھیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیاگیا، دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے بھارت کو 22رنز سے ہرادیا، ٹاس جیتنے والی سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرکے آٹھ وکٹ پر 128رنز بنائے،چماری اتاپتو43 اور ایشانی کوشلیا 34رنز بناکر نمایاں رہیں، پونم یادیو نے 2 پلیئرز کو آئوٹ کیا، بھارتی سائیڈ 9 وکٹ گنواکر106رنز ہی جوڑ پائی،شکھا پانڈے22رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، مادھوری سمودیکا اور اینوکا ریناویرا نے 2،2 حریف پلیئرز کو پویلین چلتاکیا۔