پنجاب پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری مزید 11 افسران  تبدیل

آئی جی پنجاب نے 6 ایس پیز اور 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیے


ویب ڈیسک October 25, 2022
(فوٹو فائل)

پنجاب میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تسلسل میں محکمے کے مزید 11 افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے 6 ایس پیز اور 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیے، جس کے مطابق نعیم عزیز سندھو کو ڈی پی او خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کیپٹن (ر) مظہر اقبال کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کیپٹن (ر) محمد اجمل کو ڈی پی او بھکر ، ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ فاروق امجد کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور اور ڈی پی او خانیوال جلیل عمران خان کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں