ارشد شریف کا ایک طرف جنازہ تو دوسری طرف مقدمے کی کاز لسٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج 27 اکتوبر کیلئے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا تھا

دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج 27 اکتوبر کیلئے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا تھا

 اسلام آباد: مرحوم ارشد شریف کا ایک طرف جنازہ ہے تو دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کے مقدمے کی سماعت بھی تھی۔

ارشد شریف کی درخواست پر عدالت نے ان کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کی ہوئی تھی جس پر آرڈر آج تک برقرار تھا۔

دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج 27 اکتوبر کیلئے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔ بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ارشد شریف کی درخواست پر 23 مئی کو آرڈر ہوا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی وجہ سے آج کی کاز لسٹ کینسل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔