ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، بابر اعظم کا اعتراف

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 پرتھ: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جیسا کھیلا اس سے بہتر ٹیم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پرتھ میں زمبابوے سے قومی ٹیم کی شکست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے آج کی شکست بہت افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپر تلے وکٹیں گریں، ہم نے آج جیسا کھیل پیش کیا اس سے بہتر ٹیم ہیں۔

مزید پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی

بابر اعظم نے آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی تمام میچز میں اچھا کھیل رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے چوبیسویں میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رن سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔