کراچی میں پڑھائی سے تنگ 14 سالہ بچے کی خودکشی
بچے کی خودکشی کی کیوں کہ والدین پڑھائی پر سختی کرتے تھے، پولیس
کراچی میں 14 سالہ بچے نے والدین کی جانب سے بڑھائی کیلئے سختی کرنے پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بچے کی خودکشی کا واقعہ شہر قائد کے علاقے عزیز آباد فدائی اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں گھر سے 14 سالہ بچے کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت 14 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی ہے، جس کے اہل خانہ پڑھائی کے معاملے پر اس پر سختی کرتے تھے۔
اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ متوفی اسکول کے بجائے اکثر کہیں چلا جاتا تھا، اسی لیے پڑھائی کےلیے سختی کرتے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق بچے نے گھر کے کمرے میں خود کو لٹکالیا، جب ہم لوگ کمرے میں گئے تو بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔
پولیس نے بچے کی خودکشی کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔