کراچی فائرنگ اورتشدد سے2 افراد ہلاک4 زخمی ہوگئے

زمان ٹاؤن سے ایک لاش ملی،کھارادر میں عبدالمجید نشانہ بنا،عورت کی لاش کے ٹکڑے ملے


Staff Reporter March 27, 2014
جوہر اسکوائر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ عابد زخمی ہو گیا. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ، محکمہ موسمیات کے قریب جھاڑیوں سے مغوی خاتون کے اعضا ملے ۔

تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی پونے پانچ نمبر سیکٹر 51-B لال بنگلے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، اطلاع ملنے زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی پونے پانچ نمبر سیکٹر 51-B لال بنگلے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال پہنچایا ، جہاں مقتول کی شناخت22 سالہ فیروز ولد محمد ہاشم کے نام سے کر لی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول جمعہ گوٹھ مکان نمبر735 کا رہائشی اور وین ڈرائیور تھا ، پولیس کے مطابق فیروز کو نامعلوم ملزمان نے اغواکے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہوگئے، کھارادر میں نامعلوم افراد فائرنگ سے60 سالہ عبدالمجید ولد جمعہ کھتری ہلاک جبکہ سپاہی فہد اور ایک شہری عامر زخمی ہوگئے ، ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ، ایس ایچ او کھارادر ظفر اقبال نے ایکسپریس کو بتایا کہ کرائم برانچ کا اہلکار فہد پاریہ اسٹریٹ پر اپنی موٹر سائیکل کی مرمت کروارہا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر نصف درجن ملزمان پہنچے اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر فہد نے مزاحمت کی ۔

اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک جبکہ فہد سمیت دو زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والا عبدالمجید ٹھیلے پر پلاسٹک کے برتن فروخت کرتا تھا جبکہ وہ موسیٰ لین کا رہائشی تھا ، زخمی عامر ٹیلر ماسٹر ہے، سچل تھانے کی حدود محکمہ موسمیات کے قریب واقعہ گراؤنڈ میں جھاڑیوں سے شاپر میں پیک خاتون کے اعضا ملے جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر جناح اسپتال پہنچائے ، پولیس کے مطابق شاپر سے خاتون کا سر ایک دائیں ٹانگ اور ایک الٹے ہاتھ کا بازوں ملا ہے، ملزمان نے خاتون کو اغواکرنے کے بعد تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر نے کے بعد لاش کے ٹکڑے کیے جس میں سے جسم کے کچھ اعضا حصے مذکورہ مقام سے برآمد ہوئے ، عزیز آباد کے علاقے ٹبہ اسپتال کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے55سالہ رفیق ولد ولی محمد زخمی ہوا ، عوامی کالونی کے علاقے کورنگی کے ایریا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ طفیل ولد وحید زخمی ہوا ، جوہر اسکوائر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ عابد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔