سابق آسٹریلوی کرکٹر بھی بابراعظم کے حمایتی بن گئے

ویب ڈیسک  منگل 8 نومبر 2022
قومی ٹیم کے کپتان پاکستان کیلئے وہ اوپننگ میں بہتر چوائس ہیں، ایڈم گلکرسٹ (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی ٹیم کے کپتان پاکستان کیلئے وہ اوپننگ میں بہتر چوائس ہیں، ایڈم گلکرسٹ (فوٹو: ٹوئٹر)

سڈنی: شاہد آفریدی کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ بھی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ بابراعظم کا اسوقت مشکل وقت چل رہا ہے لیکن پاکستان کیلئے وہ اوپننگ میں بہتر چوائس ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ میں فیورٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سے پیشگوئی کرنا مشکل کام ہے، البتہ پاکستان نے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنی امیدوں کو روشن رکھا، مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس اچھا چانس ہے۔

مزید پڑھیں: شین واٹسن نے پاک بھارت ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلنے کی امید لگالی

قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ دو،تین میچز میں کارکردگی نہ دکھانے پر کوئی کھلاڑی برا نہیں بن جاتا، بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی اور مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرتے آئے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پاور پلے میں سست بیٹنگ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس موقع پر آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹاپ آرڈر میں ہارڈ ہٹر بلےباز کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔