تجاوزات کے خلاف آپریشن مجاہد کالونی فیز 2 میں 50 مکان مسمار

محکمہ اسٹیٹ اینڈانفورسمنٹ کے ڈی اے کے عملے کی ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے ہمراہ کارروائی


Staff Reporter November 10, 2022
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی ہدایت ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اوراحکام پر من وعن عمل کیا جائے، جمیل بلوچ ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

سپریم کورٹ کے احکام پر ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ نے مجاہد کالونی فیز 2 آپریشن کے مقام کا دورہ کیا ،کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے عملے کا قابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈی اے کے عملے نے ضلع انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مجاہد کالونی فیز 2 میں دوسرے مرحلے میں 50مکانات کومسمارکردیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ جمیل بلوچ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کی ہدایت ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی فیصلے اور احکام پر من و عن عمل کیا جائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جمیل بلوچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شہزاد، متعلقہ ایکس ای این و متعلقہ عملہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موجود ہے۔