25 ہزار سے زائد کھانے کے ڈبوں سے لفظ لکھنے کا عالمی ریکارڈ

اس سے قبل یہ ریکارڈ اسپارٹن نیش نامی کمپنی نے 5 ہزار 700 سے زائد ڈبے استعمال کرتے ہوئے اپنے نام کیا تھا


ویب ڈیسک November 11, 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

امریکا میں ایک فوڈ بینک نے 25 ہزار 550 کھانے کے ڈبے ترتیب دے کر لفظ "Mountaineers" لکھا اور گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے دارالحکومت چارلسٹن کے ماؤنٹین مشن فوڈ بینک نے کھانے کے پیک ڈبوں سے لفظ لکھ کر عالمی ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ اسپارٹن نیش نامی کمپنی نے ریاست مشیگن میں جولائی کے مہینے میں بنایا تھا۔ کمپنی نے 5 ہزار 791 کھانے کے ڈبے استعمال کرتے ہوئے اپنی ہی کمپنی کا نام لکھا تھا۔

ریاست کے گورنر جِم جسٹس کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں استعمال کیا جانے والا کھانا مغربی ورجینیا کے خاندانوں کو عطیہ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں