مصباح الحق نے بورڈ میں برسوں سے براجمان عہدیداروں پر سوال اٹھا دیا

چیئرمین اور دیگر افراد کا بھی مختصر عرصے کا ہی کنٹریکٹ ہونا چاہیے، سابق کپتان


Sports Reporter November 16, 2022
چیئرمین اور دیگر افراد کا بھی مختصر عرصے کا ہی کنٹریکٹ ہونا چاہیے، سابق کپتان۔ فوٹو:فائل

مصباح الحق نے پی سی بی میں برسوں سے براجمان عہدیداروں پر سوال اٹھا دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں شعیب ملک نے ایک شہری کی جانب سے سوال کیا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو پتہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کتنی مدت کیلیے ہے تاکہ اپنی ٹیم سیٹ اور پلاننگ کرسکے؟۔

جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ رمیز راجہ نے ہی تو آکر بیان دیا تھا کہ کوچنگ اسٹاف کا کنٹریکٹ 3۔یا 6۔ماہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، میرے خیال میں چیئرمین اور بورڈ میں جوباقی لوگ برسوں سے بیٹھے ہیں، ان کا بھی ایسا ہی کنٹریکٹ ہونا چاہیے۔

اگر آپ پالیسیز میں تسلسل کے حامی نہیں ہیں تو یہی فارمولا سب کے لیے ہونا چاہیے،ہر 3 ماہ بعد سب کا احتساب کریں، مینجمنٹ، کوچز اور پلیئرز کے لیے مختلف معیار کیوں وضع کیے گئے ہیں، باقی 30،30 سال سے کام سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو دوسروں سے ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں