دنیا میں سب سے بڑے پاؤں کی مالک امریکی خاتون

تانیہ ہربرٹ کا ایک پیر 13.03 انچ اور دوسرا 12.79 انچ لمبا ہے جو سب سے بڑے پیر بھی ہیں


ویب ڈیسک November 18, 2022
امریکی خاتون تانیہ ہربرٹ کے پیر دنیا کی تمام خاتون میں سب سےبڑا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ فوٹو: یوپی آئی

قدرت کے کارخانے میں عجیب و غریب خواص والے لوگ ہیں جن میں ایک امریکی خاتون بھی شامل ہیں جن کے پیر دنیا میں سب سے بڑے ہیں اور ان کا نام حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔



ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی تانیہ ہربرٹ کا قد سات فٹ چار انچ ہے جو انہیں دنیا کی دوسری طویل قامت خاتون بناتا ہے تاہم ان کا پیردنیا کی تمام خاتون میں سب سے بڑا ہے۔ ان کا سیدھا پاؤں 13.03 انچ اور دوسرا 12.79 انچ لمبا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان کا نام سب سے بڑے پیر والی خاتون میں شامل کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں مشکل سے 18 نمبر کے جوتے اور سینڈل آتے ہیں جو اکثر اوقات آرڈر پر بنوانے پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ انہیں مردانہ جوتے بھی پہننے پڑے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ان کے پیر کی چوڑائی بھی غیرمعمولی ہے جو مردانہ ڈیزائن میں مل جاتی ہے۔

مقبول خبریں