فوج مشرف کے ساتھ ہے وہ31مارچ کو عدالت جائینگےشیخ رشید

لیگیوں کے اتحاد میں نواز شریف رکاوٹ ہیں،حکومت کا مستقبل6ماہ میں واضح ہوگا


Numainda Express March 29, 2014
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں اور فوج بھی اس کی حمایت کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ سیاسی لوگ بھی مذاکرات کوکامیاب بنانے کی کوشش کر لیں۔

اب تک 8کروڑ عوام کوپتہ ہی نہیں کہ طالبان کے ساتھ لین دین کیا ہوا ہے۔ فوج سوفیصد پرویزمشرف کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے اور جبکہ مسلم لیگیوں کے اتحاد میں صرف نوازشریف ہی رکاوٹ ہیں، مجھے مشیرخارجہ سر تاج عزیز نے ٹیلی فون کر کے بتایا ہے کہ مجھ پر عائد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں جب چاہے کینیڈا جا سکتا ہوں، مجھے جہاز سے آف لوڈ کروانے میں کینیڈا کا نہیں امریکا کا ہاتھ ہے 'موجود ہ حکومت مجھے آف لوڈکروانے میں برابر شامل ہے،6ماہ میں فیصلہ ہو جائیگا حکومت نے رہنا ہے یاجانا ہے'(ن) لیگ60ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرکے پیپلزپارٹی کیلیے راہ ہموار کر رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ ہماری فوج پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں نہیں جا رہی ' اورپرویزمشرف 31مارچ کو عدالت میں ضرور حاضر ہوں گے، انھوں نے کہا کہ عمران خان ، اسد عمر اور شیخ رشید کو میٹر و بس قابل قبول نہیں اس منصوبے کے بعد (ن)لیگ کو راولپنڈی سے ایک ووٹ بھی نہیں ملے گا ،ایل این جی پر تاریخی کرپشن ہونے جا رہی ہے جس کی سربراہی خواجہ آصف کرر ہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں کوئی قباحت نہیں لیکن وہاں بھارت میں نریندر مودی کی حکومت آ رہی ہے جس کے بعد میاں نوازشریف بھی میری بات پر قائل ہوں گے کہ بھارت کو پسندید ہ ملک قرار نہ دیا