گزشتہ سال 7 ارب 70 کروڑ کی گیس چوری ہوئی وفاقی وزیر پٹرولیم کا انکشاف

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے پیسے ہیں نہ ہی آلات ،شاہد خاقان عباسی


Numainda Express March 29, 2014
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے پیسے ہیں نہ ہی آلات ،شاہد خاقان عباسی، فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 7 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی گیس چوری سامنے آئی۔

جمعے کو قومی اسمبلی میں جوابات دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے پیسے ہیں نہ ہی آلات ، ایران پر عالمی پابندیاں عائد ہیں ، پائپ لائن مکمل بھی ہوجائے تو گیس نہیں نہیں لے سکتے۔