بھارتی اسپتال کے آئی سی یو میں گائے گھس گئی ویڈیو وائرل

گائے کی آئی سی یو میں موجودگی کے دوران پورا عملہ غائب تھا


ویب ڈیسک November 21, 2022
گائے نے آئی سی یومیں کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا:فوٹو:اسکرین گریب

بھارت کے ایک اسپتال میں انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں گائے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں مریضوں کے تیماداروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے اسپتال کے آئی سی یو میں گائے نہ صرف آسانی سے گھس گئی بلکہ وہاں رکھے کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1594279138038276098?s=20&t=UdO3kipj1vtqp24cxv6zZw

اس کے بعد بھی گائے انتہائی اطمینان سے کھڑے ہو کر جگالی کرتی رہی اور اس دوران آئی سی یو کا پورا عملہ غائب تھا۔ گائے کی آئی سی یو میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال کی انتظامیہ نے اسٹاف، سیکورٹی گارڈ وارڈ انچارج کو معطل کردیا۔

مقبول خبریں