سکھر سے کراچی آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بچ گیا

کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کے نوز (اگلے ٹائر) کھل نہیں سکے جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کا پیغام دیدیا


ویب ڈیسک November 21, 2022
(فوٹو : فائل)

سکھر سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اگلے ٹائر نہ کھلنے کے سبب حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی کمپنی کا جہاز حادثے سے بچ گیا، ائر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کا طیارہ (رجسٹریشن نمبر اے پی ایس اے ایل) سکھر سے کراچی آ رہا تھا کہ کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے نوز(اگلے ٹائر) کھل نہیں سکے۔

نوز وہیل نہ کھلنے سے طیارے کے کیپٹن نے ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے ائر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا۔ کراچی ائرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیں پہنچیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے۔ فضا میں چکر لگاتے ہوئے طیارہ کا نوز وہیل کھل جانے سے نارمل لینڈنگ ہوگئی۔

مقبول خبریں