قومی کرکٹرز سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف کی شمولیت کی اطلاعات پر ناخوش

سابق ٹیسٹ اسٹار ٹیلی ویژن پر اپنے تبصروں میں موجودہ ٹیم کے تقریبا تمام ہی پلیئرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں،


Sports Desk March 30, 2014
ٹیم کے سینیئر ارکان نے چیئرمین بورڈ کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔فوٹو: فائل

KARACHI: ڈھاکا میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف کو شامل کرنے کی اطلاعات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ اسٹار ٹیلی ویژن پر اپنے تبصروں میں موجودہ ٹیم کے تقریبا تمام ہی پلیئرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، خصوصا شاہد آفریدی ان کے زیرعتاب آتے رہے،اب ان کے قومی سلیکٹر بننے کی اطلاع سے کھلاڑی خوش نہیں ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیم نے چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔