جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملہ

اسکول کی تقریب میں اعلیٰ افسر شریک تھے، واپسی پر قافلہ کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک December 01, 2022
اسکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی

جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اعظم وارسک آرمی پبلک اسکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی، جس میں اعلیٰ افسر بھی شریک تھے۔ بعد ازاں اسکول سے نکلنے والے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں ایف سی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے فوری بعد اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جب کہ فائرنگ سے ایک شہری مستاخان جاں بحق اور ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں اسکول کا عملہ،طلبہ اور دیگر مہمان محفوظ رہے تاہم ایک شہری فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد جاں بحق اور ایف سی کا ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔

مقبول خبریں