- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین انتقال کرگئیں

فوٹو فائل
راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر سینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔
بیگم نجمہ حمید پاکستان مسلم لیگ کی راہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ تھیں۔ متوفیہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور راولپنڈی میں پارٹی کی پہچان تھیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر بھی رہیں۔
نجمہ حمید دو بار وہ سینٹ آف پاکستان کی رکن بھی رہیں۔ انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتہائی قریب سمجھا جاتا تھا،
بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد کے موقع پر بیگم نجمہ حمید نے ان کے ہمراہ بھرپور سیاسی جدوجہد میں حصہ لیا۔
زندگی پر مختصر نظر
بیگم نجمہ حمید 18 مارچ 1944میں ملتان میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ پیدائشی مسلم لیگی تھیں، پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بیگم فیروز خان نون کے ساتھ وہ مسلم لیگ کے لئے خدمات انجام دیتی رہیں۔
انہوں نے تمام عمر پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ بسر کی۔ ان کی سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں واقع رہائش گاہ پر بیگم کلثوم نظربند رہیں۔ بیگم نجمہ حمید کا گھر ہمیشہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا۔ وہ ایک بہادر اور ذہین سیاسی رہنما کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
مرحومہ نے سوگواران میں تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ بیگم نجمہ کی نماز جنازہ (آج) ہفتے کو راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کا اظہارِ افسوس
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکن بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ رانا ثنا للہ نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید کی رحلت پر دلی رنج ہوا، وہ مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر تھیں۔
وفاقی وزرا نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔