پاکستانی ٹیم پریشر میں ہیں دباؤ مزید بڑھائیں گے، کالنگ ووڈ

ویب ڈیسک  اتوار 4 دسمبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 راولپنڈی: انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے شائقین بہت شاندار ہیں اسی وجہ سے ہم سیریز کھیلنے آئے ہیں، پاکستانی ٹیم پریشر میں ہے دباؤ کو مزید بڑھائیں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے اسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آکر کھیلنے پر بہت خوشی ہے، تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیل کر محظوظ ہورہے ہیں کیونکہ شائقین بہت اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین اسٹوک نے اس ٹیسٹ میچ کو بہت انجوائے کیا، پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی میچ میں مزہ آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو پانچویں روز جیت کیلئے 263 رنز درکار

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کل کا دن سب کی توجہ کا مرکز رہے گا، مخالف ٹیم پریشر میں ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اُن پر دباؤ کو مزید بڑھایا جائے کیونکہ ہم میچ کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کی کنڈیشنر کافی مختلف ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، بال بڑی مشکل سے ریورس ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے لوئر مڈل آرڈر نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پال کالنگ ووڈ کا کہنا تھا کہ بالرز کی کوشش ہو گی کہ پلیرز کو پریشر میں رکھا جائے،  جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہوگا، کوشش ہوگی جلد وکٹیں حاصل کریں، لڑکے اپنا سو فیصد دے رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔