ملک کی چودہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے 14 طبق روشن کردیے سراج الحق

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ناکام اور بدنام ہیں، حکمران جماعتیں ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک December 04, 2022
فوٹو فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی چودہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے 14 طبق روشن کردیے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ناکام اور بدنام ہیں، عوام ان کو مسترد کردیں، حکمران جماعتیں جتھوں کی صورت ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے عوام کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں، چند لوگ کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام فاقوں پر مجبور ہیں،
حکمرانوں کی سیاست پاکستان میں، بچے اور جائیدادیں یورپ اور امریکا میں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ قوم کو سات دہائیوں سے دھوکا دے رہا ہے، حکمرانوں نے بنکوں کو لوٹا اور ٹیکس چوری کر کے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں، ملک کی 14 سیاسی جماعتوں نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیے۔

مقبول خبریں