اداکارہ کاجول سپراسٹار رجنی کانت کی مداح نکلیں

رجنی کانت حقیقی معنوں میں سپر اسٹار ہیں،بالی ووڈ اداکارہ


APP April 01, 2014
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رجنی کانت، امیتابھ بچن، اداکارہ ایشوریا رائے ان کی والدہ ورندرا رائے اور ساس جیا بچن اینی میٹڈ فلم ’’کوچادیان‘‘ کی تشہیری تقریب میں شریک ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

بالی ووڈ اداکارہ کاجول اداکار رجنی کانت کی مداح نکلی۔

ممبئی میں رجنی کانت کی نئی فلم '' کوچادایان ''کی تشہری تقریب کے موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ رجنی کانت حقیقی معنوں میں سپر اسٹار ہیں اور میں ان کی بہت بڑی بڑی مداح ہوں اداکارہ نے کہا کہ اگر انھیں رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو اس کے لیے ان کی کوئی دوسری رائے نہیں ہوگی اور وہ اس موقع پر ضایع نہیں ہونے دینگی ۔