- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا فائز عیسیٰ اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
سیکیورٹی خدشات، اگر حکومت ٹیم کو بھارت نہ جانے دے تو کیا ہوگا؟ رمیز راجہ
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا کہ ’’ اگر سیکیورٹی وجوہات پر پاکستان کی حکومت اپنی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دیتی تو کیا ہوگا؟ بحث بی سی سی آئی نے چھیڑی ہم نے جواب دیا‘‘۔
سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جے شاہ نے آئندہ سال ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نہ بجھوانے اور ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا بیان دیا تھا، جواب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر ایونٹ کی میزبانی چھینی گئی تو پاکستان ٹیم بھی ورلڈکپ کیلیے بھارت نہیں جائے گی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت کو سیاسی معاملات ایک طرف رکھتے ہوئے ایشیا کپ کھیلنے کیلیے پاکستان آنا چاہیے، ایران میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کے باوجود امریکا اور ایران کا میچ ہوا، اسے بارے میں سوال پر فیفا کے صدر نے کہا تھا کہ فٹبال کئی مسائل کا حل دے سکتی ہے، میرا بھی یہ کہنا ہے کہ بیٹ اور گیند کو بولنے دیں۔
مزید پڑھیں: اگر ایشیاکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کروایا گیا تو ہم بھی شرکت نہیں کریں گے، رمیز راجہ
چیئرمین پی سی بی کا پاک انگلیںڈ میچ کے دوران صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشیاکپ اگلے سال پاکستان ہوسٹ کرے گا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر نہیں ہوسکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔