محکمہ محنت فیکٹریوں کی جانچ پڑتال سے لاتعلق ہےآئی ایل او

بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی،سیکریٹری محکمہ محنت۔


Staff Reporter September 15, 2012
بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی،سیکریٹری محکمہ محنت, فوٹو: ایکسپریس

انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹرفرینچکو اوویڈیو نے اس امر پرحیرت کا اظہار کیا ہے کہ سندھ میں محکمہ محنت کے ذمے دارفیکٹریزکی جانچ پڑتال اوررجسٹریشن کے عمل سے تقریبا لاتعلق ہیں۔

وہ کراچی میں سیکریٹری محنت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلیے فوری اوروسط مدتی پروگرام تیارکیے ہیں جس کے تحت متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے مالی نقصان کا تخمینہ اور ان کی بحالی میں مدد کیلیے اقدامات، متاثرہ خاندانوں کے 5 سو افراد کی تربیت اور انھیں بہتر ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا اور لیبر انسپکٹرز کی بہترتربیت شامل ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری محنت نے کہاکہ انھوں نے علی انٹرپرائزز میں محکمہ محنت کی جانب سے پائی جانے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلیے کمشنر سیسی اور ڈائریکٹر لیبر پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ دیدی گی،انھوں نے کہاکہ محکمہ محنت لواحقین اور زخمی افرادکی ہر ممکن مدد کرے گی۔