ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب سے زائد ٹوئٹر اکاؤنٹس ختم کرنے کا اعلان

ٹوئٹر کی جانب سے وہ اکاؤنٹ ختم کیے جائیں گے جو کافی عرصے سے غیر فعال ہیں


ویب ڈیسک December 10, 2022
(فوٹو: فائل)

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود غیر فعال اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعے کے روز ایلون مسک کا ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر جلد ہی ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کی جگہ خالی کرنا شروع کرنے والا ہے۔



انہوں نےواضح کیا کہ ٹوئٹر کی جانب سے وہ اکاؤنٹ ختم کیے جانے والے ہیں جن سے کافی عرصے سے کوئی ٹوئٹ نہیں ہوئی اور وہ سالوں سے لاگ اِن نہیں ہوئے۔

مقبول خبریں