سلیمان شہباز 4 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

صالح مغل  اتوار 11 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے ملک واپس پہنچ گئے۔

سلیمان شہباز سعودی عرب سے سعودی ائیر لائن کی پرواز نمبر726  سے رات 1 بجکر 05 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے، انہوں نے بزنس کلاس میں سفر کیا اور اپنے ہمراہ دو لیگج ساتھ لائے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچتے ہی سلیمان شہباز ائیرپورٹ پر کھڑے نجی طیارے میں سوار ہوکر لاہور روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا

سعودی ائیرلائن کی پرواز کنگ عبدالعزیز جدہ ائیرپورٹ سے سعودی وقت کے مطابق شام 6بجکر 20 منٹ پر پاکستان روانہ ہوئی اور 5 گھنٹے پرواز بھرنے کےبعد شب 1 بجکر 05 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ رجوع کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کو سلیمان شہباز کےپاکستان پہنچنے پرگرفتاری سے روک رکھا یے۔

سلیمان شہباز دو روز آرام کے بعد 13 دسمبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔ وہ اکتوبر 2018 میں بیرون گئے تو ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جسکے بعد سے وہ بیرون ملک میں ہی مقیم تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔