سنچری کے بعد صفر غیر مستقل مزاج احمد شہزاد ہیرو سے زیرو بن گئے

پاکستانی اوپنرکی کارکردگی میں غیر مستقل مزاجی ٹیم کیلیے خاصی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔


Sports Desk April 02, 2014
پاکستانی اوپنرکی کارکردگی میں غیر مستقل مزاجی ٹیم کیلیے خاصی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کمزور بنگلہ دیشی بولنگ کیخلاف سنچری بنانے والے احمد شہزاد ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی گیند پرآئوٹ ہو کر ہیرو سے زیرو بن گئے۔

پاکستانی اوپنرکی کارکردگی میں غیر مستقل مزاجی ٹیم کیلیے خاصی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، زمبابوے کیخلاف24 اگست 2013 کو ٹی ٹوئنٹی میں98 رنز بنانے کے بعد انھوں نے9 میچز میں 12.55 کی اوسط سے 113 رنز اسکور کیے تھے،پھر بنگال ٹائیگرزسے میچ میں ناقابل شکست111 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور اب صفر پر وکٹ گنوائی،حالیہ ایونٹ میں وہ بھارت کیخلاف صرف 22 اور آسٹریلیا سے میچ میں 5 رنز اسکور کرسکے تھے۔