- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہل کار زخمی
انقرہ: ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے کے شہر دیار باقر میں علی الصبح کار بم دھماکا ہوا، جس میں 8 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ترکیہ میں زوردار بم دھماکا؛ 8 افراد جاں بحق اور 80 زخمی
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے قریب سے پولیس کی گاڑی گزرنے کے وقت دھماکا ہوگیا۔
حکام نے دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی تردید کرتے ہوئے 8 پولیس اہل کاروں کے زخمی ہونے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ نے بم دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد کردی
ترک وزیر داخلہ کے مطابق کار دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کو سہولت کاری کےشبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا دیارباقر شہر کے مرکز سے تقریباً 10 کلومیٹر جنوب میں مویشی منڈی کے قریب ہوا جب کہ کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ استنبول میں بھی ایک دھماکے میں 8افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد حکام نے ایک خاتون سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔